کیا تنگ ہم ستم زدگاں کا جہان ہے — مرزا غالب | Kya tang hum sitam-zadagan ka jahan hai

Kya tang hum sitam-zadagan ka jahan hai

Mirza Ghalib

کیا تنگ ہم ستم زدگاں کا جہان ہےجس میں کہ ایک بیضۂ مور آسماں ہے
ہے کائنات کو حرکت تیرے ذوق سےپرتو سے آفتاب کے ذرے میں جان ہے
حالانکہ ہے یہ سیلی خار سے لالہ رنگغافل کو میرے شیشے پہ مے کا گمان ہے
کی اس نے گرم سینہ اہل ہوس میں جاآوے نہ کیوں پسند کہ ٹھنڈا مکان ہے
کیا خوب تم نے غیر کو بوسہ نہیں دیابس چپ رہو ہمارے بھی منہ میں زبان ہے
بیٹھا ہے جو کہ سایۂ دیوار یار میںفرماں روائے کشور ہندوستاں ہے
ہستی کا اعتبار بھی غم نے مٹا دیاکس سے کہوں کہ داغ جگر کا نشان ہے
ہے ہائے اعتقاد وفاداری اس قدرغالب ہم اس میں خوش ہیں کہ نامہربان ہے

Similar Posts