گئی وہ بات کہ ہو گفتگو تو کیوں کر ہو — مرزا غالب | Gai wo baat ki ho guftagu to kyun kar ho

Gai wo baat ki ho guftagu to kyun kar ho

Mirza Ghalib

گئی وہ بات کہ ہو گفتگو تو کیوں کر ہوکہے سے کچھ نہ ہوا پھر کہو تو کیوں کر ہو
ہمارے ذہن میں اس فکر کا ہے نام وصالکہ گر نہ ہو تو کہاں جائیں ہو تو کیوں کر ہو
ادب ہے اور یہی کشمکش تو کیا کیجےحیا ہے اور یہی گومگو تو کیوں کر ہو
تمہیں کہو کہ گزارا صنم پرستوں کابتوں کی ہو اگر ایسی ہی خو تو کیوں کر ہو
الجھے ہو تم اگر دیکھتے ہو آئینہجو تم سے شہر میں ہوں ایک دو تو کیوں کر ہو
جسے نصیب ہو روز سیاہ میرا ساوہ شخص دن نہ کہے رات کو تو کیوں کر ہو
ہمیں پھر ان سے امید اور انہیں ہماری قدرہماری بات ہی پوچھیں نہ وہ تو کیوں کر ہو
غلط نہ تھا ہمیں خط پر گماں تسلی کانہ مانے دیدۂ دیدار جو تو کیوں کر ہو
بتاؤ اس مژہ کو دیکھ کر کہ مجھ کو قراریہ نیش ہو رگ جاں میں فرو تو کیوں کر ہو
مجھے جنوں نہیں غالب ولے بہ قول حضورفراق یار میں تسکین ہو تو کیوں کر ہو

Similar Posts