عشرت قطرہ ہے دریا میں فنا ہو جانا — مرزا غالب | Ishrat-e-qatra hai darya mein fana ho jana

Ishrat-e-qatra hai darya mein fana ho jana

Mirza Ghalib

عشرت قطرہ ہے دریا میں فنا ہو جانادرد کا حد سے گزرنا ہے دوا ہو جانا
تجھ سے قسمت میں مری صورت قفل ابجدتھا لکھا بات کے بنتے ہی جدا ہو جانا
دل ہوا کشمکش چارۂ زحمت میں تماممٹ گیا گھسنے میں اس عقدے کا وا ہو جانا
اب جفا سے بھی ہیں محروم ہم اللہ اللہاس قدر دشمن ارباب وفا ہو جانا
ضعف سے گریہ مبدل بہ دم سرد ہواباور آیا ہمیں پانی کا ہوا ہو جانا
دل سے مٹنا تری انگشت حنائی کا خیالہو گیا گوشت سے ناخن کا جدا ہو جانا
ہے مجھے ابر بہاری کا برس کر کھلناروتے روتے غم فرقت میں فنا ہو جانا
گر نہیں نکہت گل کو ترے کوچے کی ہوسکیوں ہے گرد رہ جولان صبا ہو جانا
تا کہ تجھ پر کھلے اعجاز ہوائے صیقلدیکھ برسات میں سبز آئینے کا ہو جانا
بخشش جلوۂ گل ذوق تماشا غالبچشم کو چاہیے ہر رنگ میں وا ہو جانا

Similar Posts