تم جانو تم کو غیر سے جو رسم و راہ ہو — مرزا غالب | Tum jano tum ko ghair se jo rasm-o-rah ho

Tum jano tum ko ghair se jo rasm-o-rah ho

Mirza Ghalib

تم جانو تم کو غیر سے جو رسم و راہ ہومجھ کو بھی پوچھتے رہو تو کیا گناہ ہو
بچتے نہیں مواخذۂ روز حشر سےقاتل اگر رقیب ہے تو تم گواہ ہو
کیا وہ بھی بے گنہ کش و حق ناشناس ہیںمانا کہ تم بشر نہیں خورشید و ماہ ہو
ابھرا ہوا نقاب میں ہے ان کے ایک تارمرتا ہوں میں کہ یہ نہ کسی کی نگاہ ہو
جب میکدہ چھٹا تو پھر اب کیا جگہ کی قیدمسجد ہو مدرسہ ہو کوئی خانقاہ ہو
سنتے ہیں جو بہشت کی تعریف سب درستلیکن خدا کرے وہ تری جلوہ گاہ ہو
غالب بھی گر نہ ہو تو کچھ ایسا ضرور نہیںدنیا ہو یا رب اور مرا بادشاہ ہو

Similar Posts