ہم سے کھل جاؤ بوقت مے پرستی ایک دن — مرزا غالب | Hum se khul jao ba-waqt-e-mai-parasti ek din

Hum se khul jao ba-waqt-e-mai-parasti ek din

Mirza Ghalib

ہم سے کھل جاؤ بوقت مے پرستی ایک دنورنہ ہم چھیڑیں گے رکھ کر عذر مستی ایک دن
غرۂ اوج بنائے عالم امکاں نہ ہواس بلندی کے نصیبوں میں ہے پستی ایک دن
قرض کی پیتے تھے مے لیکن سمجھتے تھے کہ ہاںرنگ لاوے گی ہماری فاقہ مستی ایک دن
نغمہ ہائے غم کو بھی اے دل غنیمت جانیےبے صدا ہو جائے گا یہ ساز ہستی ایک دن
عدل و داد اس سراپا ناز کا شیوہ نہیںہم ہی کر بیٹھے تھے غالب پیش دستی ایک دن

Similar Posts