خودی وہ بحر ہے جس کا کوئی کنارہ نہیں — علامہ اقبال

Khudi Woh Bahr Hai Jis Ka Koi Kinara Nahin

Allama Iqbal

خودی وہ بحر ہے جس کا کوئی کنارہ نہیںتو آبجو اسے سمجھا اگر تو چارہ نہیں
طلسم گنبد گردوں کو توڑ سکتے ہیںزجاج کی یہ عمارت ہے سنگ خارہ نہیں
خودی میں ڈوبتے ہیں پھر ابھر بھی آتے ہیںمگر یہ حوصلہ مرد ہیچ کارہ نہیں
ترے مقام کو انجم شناس کیا جانےکہ خاک زندہ ہے تو تابع ستارہ نہیں
یہیں بہشت بھی ہے حور و جبرئیل بھی ہےتری نگہ میں ابھی شوخی نظارہ نہیں
مرے جنوں نے زمانے کو خوب پہچاناوہ پیرہن مجھے بخشا کہ پارہ پارہ نہیں
غضب ہے عین کرم میں بخیل ہے فطرتکہ لعل ناب میں آتش تو ہے شرارہ نہیں

Similar Posts