مسجد کے زیر سایہ خرابات چاہیے — مرزا غالب

Masjid ke zer-e-saya kharabat chahiye

Mirza Ghalib

مسجد کے زیر سایہ خرابات چاہیےبھوں پاس آنکھ قبلۂ حاجات چاہیے
عاشق ہوئے ہیں آپ بھی اک اور شخص پرآخر ستم کی کچھ تو مکافات چاہیے
دے داد اے فلک دل حسرت پرست کیہاں کچھ نہ کچھ تلافی مافات چاہیے
سیکھے ہیں مہ رخوں کے لیے ہم مصوریتقریب کچھ تو بہر ملاقات چاہیے
مے سے غرض نشاط ہے کس روسیاہ کواک گونہ بے خودی مجھے دن رات چاہیے
ہے رنگ لالہ و گل و نسریں جدا جداہر رنگ میں بہار کا اثبات چاہیے
سر پائے خم پہ چاہیے ہنگام بے خودیرو سوئے قبلہ وقت مناجات چاہیے
یعنی بہ حسب گردش پیمانۂ صفاتعارف ہمیشہ مست مے ذات چاہیے
نشوونما ہے اصل سے غالب فروع کوخاموشی ہی سے نکلے ہے جو بات چاہیے

Similar Posts