لرزتا ہے مرا دل زحمت مہر درخشاں پر — مرزا غالب

Larazta hai mera dil zahmat-e-mehr-e-darakhshan par

Mirza Ghalib

لرزتا ہے مرا دل زحمت مہر درخشاں پرمیں ہوں وہ قطرۂ شبنم کہ ہو خار بیاباں پر
نہ چھوڑی حضرت یوسف نے یاں بھی خانہ آرائیسفیدی دیدۂ یعقوب کی پھرتی ہے زنداں پر
فنا تعلیم درس بے خودی ہوں اس زمانے سےکہ مجنوں لام الف لکھتا تھا دیوار دبستاں پر
فراغت کس قدر رہتی مجھے تشویش مرہم سےبہم گر صلح کرتے پارہ ہائے دل نمکداں پر
نہیں اقلیم الفت میں کوئی طومار ناز ایساکہ پشت چشم سے جس کے نہ ہووے مہر عنواں پر
مجھے اب دیکھ کر ابر شفق آلودہ یاد آیاکہ فرقت میں تری آتش برستی تھی گلستاں پر
بجز پرواز شوق ناز کیا باقی رہا ہو گاقیامت اک ہواے تند ہے خاک شہیداں پر
نہ لڑنا ناصح سے غالب کیا ہوا اگر اس نے شدت کیہمارا بھی تو آخر زور چلتا ہے گریباں پر

Similar Posts