بساط بحر میں تھا ایک دل یک قطرۂ خوں وہ بھی — مرزا غالب

Bisat-e-bahr mein tha ik dil yak qatra-e-khun wo bhi

Mirza Ghalib

بساط بحر میں تھا ایک دل یک قطرۂ خوں وہ بھیسو رہتا ہے بہ انداز چکیدن سرنگوں وہ بھی
رہے اس شوخ سے آزردہ ہم چندے بہ تکلف سےتکلف برطرف تھا ایک انداز جنوں وہ بھی
خیال مرگ کب تسکیں دل آزردہ کو بخشےمرے دام تمنا میں ہے اک صید زبوں وہ بھی
نہ کرتا کاش نالہ مجھ کو کیا معلوم تھا ہمدمکہ ہوگا باعث افزائش درد دروں وہ بھی
نہ اتنا برش تیغ جفا پر ناز فرماؤمرے دریائے بیتابی میں ہے اک موج خوں وہ بھی
مئے عشرت کی خواہش ساقی گردوں سے کیا کیجےلیے بیٹھا ہے اک دو چار جام واژگوں وہ بھی
مرے دل میں ہے غالب شوق وصل و شکوۂ ہجراںخدا وہ دن کرے جو اس سے میں یہ بھی کہوں وہ بھی

Similar Posts