سر گشتگی میں عالم ہستی سے یاس ہے — مرزا غالب | Sar-gashtagi mein aalam-e-hasti se yas hai

Sar-gashtagi mein aalam-e-hasti se yas hai

Mirza Ghalib

سر گشتگی میں عالم ہستی سے یاس ہےتسکیں کو دے نوید کہ مرنے کی آس ہے
لیتا نہیں مرے دل آوارہ کی خبراب تک وہ جانتا ہے کہ میرے ہی پاس ہے
کیجیے بیاں سرور تپ غم کہاں تلکہر مو مرے بدن پہ زبان سپاس ہے
ہے وہ غرور حسن سے بیگانۂ وفاہر چند اس کے پاس دل حق شناس ہے
پی جس قدر ملے شب مہتاب میں شراباس بلغمی مزاج کو گرمی ہی راس ہے
ہر اک مکاں کو ہے مکیں سے شرف اسدمجنوں جو مر گیا ہے تو جنگل اداس ہے

Similar Posts