نالۂ دل میں شب انداز اثر نایاب تھا — مرزا غالب

Nala-e-dil mein shab andaz-e-asar nayab tha

Mirza Ghalib

نالۂ دل میں شب انداز اثر نایاب تھاتھا سپند بزم وصل غیر گو بیتاب تھا
مقدم سیلاب سے دل کیا نشاط آہنگ ہےخانۂ عاشق مگر ساز صدائے آب تھا
نازش ایام خاکستر نشینی کیا کہوںپہلوئے اندیشہ وقف بستر سنجاب تھا
کچھ نہ کی اپنے جنوں نارسا نے ورنہ یاںذرہ ذرہ روکش خورشید عالم تاب تھا
آج کیوں پروا نہیں اپنے اسیروں کی تجھےکل تلک تیرا بھی دل مہر و وفا کا باب تھا
یاد کر وہ دن کہ ہر اک حلقہ تیرے دام کاانتظار صید میں اک دیدۂ بے خواب تھا
میں نے روکا رات غالب کو وگرنہ دیکھتےاس کے سیل گریہ میں گردوں کف سیلاب تھا

Similar Posts