دھمکی میں مر گیا جو نہ باب نبرد تھا — مرزا غالب

Dhamki mein mar gaya jo na bab-e-nabard tha

Mirza Ghalib

دھمکی میں مر گیا جو نہ باب نبرد تھاعشق نبرد پیشہ طلبگار مرد تھا
تھا زندگی میں مرگ کا کھٹکا لگا ہوااڑنے سے پیشتر بھی مرا رنگ زرد تھا
تالیف نسخہ ہائے وفا کر رہا تھا میںمجموعۂ خیال ابھی فرد فرد تھا
دل تا جگر کہ ساحل دریائے خوں ہے اباس رہگزر میں جلوۂ گل آگے گرد تھا
جاتی ہے کوئی کشکش اندوہ عشق کیدل بھی اگر گیا تو وہی دل کا درد تھا
احباب چارہ سازی وحشت نہ کر سکےزنداں میں بھی خیال بیابان نورد تھا
یہ لاش بے کفن اسد خستہ جاں کی ہےحق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا

Similar Posts