آمد خط سے ہوا ہے سرد جو بازار دوست — مرزا غالب

Aamad-e-khat se hua hai sard jo bazar-e-dost

Mirza Ghalib

آمد خط سے ہوا ہے سرد جو بازار دوستدود شمع کشتہ تھا شاید خط رخسار دوست
اے دل نا عاقبت اندیش ضبط شوق کرکون لا سکتا ہے تاب جلوۂ دیدار دوست
خانہ ویراں سازی حیرت تماشا کیجیےصورت نقش قدم ہوں رفتہ رفتار دوست
عشق میں بیداد رشک غیر نے مارا مجھےکشتۂ دشمن ہوں آخر گرچہ تھا بیمار دوست
چشم ما روشن کہ اس بے درد کا دل شاد ہےدیدۂ پر خوں ہمارا ساغر سرشار دوست
غیر یوں کرتا ہے میری پرسش اس کے ہجر میںبے تکلف دوست ہو جیسے کوئی غمخوار دوست
تا کہ میں جانوں کہ ہے اس کی رسائی واں تلکمجھ کو دیتا ہے پیام وعدۂ دیدار دوست
جب کہ میں کرتا ہوں اپنا شکوۂ ضعف دماغسر کرے ہے وہ حدیث زلف عنبر بار دوست
چپکے چپکے مجھ کو روتے دیکھ پاتا ہے اگرہنس کے کرتا ہے بیان شوخی گفتار دوست
مہربانی ہائے دشمن کی شکایت کیجیےیا بیان کیجیے سپاس لذت آزار دوست
یہ غزل اپنی مجھے جی سے پسند آئی ہے آپہے ردیف شعر میں غالب ز بس تکرار دوست

Similar Posts