نہیں ہے زخم کوئی بخیے کے درخور مرے تن میں — مرزا غالب

Nahin hai zakhm koi bakhiye ke darkhur mere tan mein

Mirza Ghalib

نہیں ہے زخم کوئی بخیے کے درخور مرے تن میںہوا ہے تار اشک یاس رشتۂ چشم سوزن میں
ہوئی ہے مانع ذوق تماشا خانہ ویرانیکف سیلاب باقی ہے بہ رنگ پنبہ روزن میں
ودیعت خانۂ بیداد کاوش ہائے مژگاں ہوںنگین نام شاہد ہے مرے ہر قطرۂ خوں تن میں
بیاں کس سے ہو ظلمت گستری میرے شبستاں کیشب مہ ہو جو رکھ دوں پنبہ دیواروں کے روزن میں
نکوہش مانع بے ربطی شور جنوں آئیہوا ہے خندۂ احباب بخیۂ جیب و دامن میں
ہوئے اس مہر وش کے جلوۂ تمثال کے آگےپر افشاں جوہر آئینے میں مثل ذرہ روزن میں
نہ جانوں نیک ہوں یا بد ہوں پر صحبت مخالف ہےجو گل ہوں تو ہوں گلخن میں جو خس ہوں تو ہوں گلشن میں
ہزاروں دل دیے جوش جنون عشق نے مجھ کوسیہ ہو کر سویدا ہو گیا ہر قطرۂ خوں تن میں
اسد زندانی تاثیر الفت ہائے خوباں ہوںخم دست نوازش ہو گیا ہے طوق گردن میں

Similar Posts