ہے کس قدر ہلاک فریب وفائے گل — مرزا غالب

Hai kis qadar halak-e-fareb-e-wafa-e-gul

Mirza Ghalib

ہے کس قدر ہلاک فریب وفائے گلبلبل کے کاروبار پہ ہیں خندہ ہائے گل
آزادی نسیم مبارک کہ ہر طرفٹوٹے پڑے ہیں حلقۂ دام ہوائے گل
جو تھا سو موج رنگ کے دھوکے میں مر گیااے واے نالہ لب خونیں نوائے گل
خوش حال اس حریف سیہ مست کا کہ جورکھتا ہو مثل سایہ گل سر بہ پائے گل
ایجاد کرتی ہے اسے تیرے لیے بہارمیرا رقیب ہے نفس عطرسائے گل
شرمندہ رکھتے ہیں مجھے باد بہار سےمیناے بے شراب و دل بے ہوائے گل
سطوت سے تیرے جلوۂ حسن غیور کیخوں ہے مری نگاہ میں رنگ ادائے گل
تیرے ہی جلوے کا ہے یہ دھوکا کہ آج تکبے اختیار دوڑے ہے گل در قفائے گل
غالب مجھے ہے اس سے ہم آغوشی آرزوجس کا خیال ہے گل جیب قبائے گل

Similar Posts