آبرو کیا خاک اس گل کی کہ گلشن میں نہیں — مرزا غالب

Aabru kya khak us gul ki ki gulshan mein nahin

Mirza Ghalib

آبرو کیا خاک اس گل کی کہ گلشن میں نہیںہے گریباں ننگ پیراہن جو دامن میں نہیں
ضعف سے اے گریہ کچھ باقی مرے تن میں نہیںرنگ ہو کر اڑ گیا جو خوں کہ دامن میں نہیں
ہو گئے ہیں جمع اجزائے نگاہ آفتابذرہ اس کے گھر کی دیواروں کے روزن میں نہیں
کیا کہوں تاریکی زندان غم اندھیر ہےپنبۂ نور صبح سے کم جس کے روزن میں نہیں
رونق ہستی ہے عشق خانہ ویراں ساز سےانجمن بے شمع ہے گر برق خرمن میں نہیں
زخم سلوانے سے مجھ پر چارہ جوئی کا ہے طعنغیر سمجھا ہے کہ لذت زخم سوزن میں نہیں
بس کہ ہیں ہم اک بہار ناز کے مارے ہوئےجلوۂ گل کے سوا گرد اپنے مدفن میں نہیں
قطرہ قطرہ اک ہیولیٰ ہے نئے ناسور کاخوں بھی ذوق درد سے فارغ مرے تن میں نہیں
لے گئی ساقی کی نخوت قلزم آشامی مریموج مے کی آج رگ مینا کی گردن میں نہیں
ہو فشار ضعف میں کیا ناتوانی کی نمودقد کے جھکنے کی بھی گنجائش مرے تن میں نہیں
تھی وطن میں شان کیا غالب کہ ہو غربت میں قدربے تکلف ہوں وہ مشت خس کہ گلخن میں نہیں

Similar Posts