ایک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب — مرزا غالب | Ek ek qatre ka mujhe dena para hisab

Ek ek qatre ka mujhe dena para hisab

Mirza Ghalib

ایک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حسابخون جگر ودیعت مژگان یار تھا
اب میں ہوں اور ماتم یک شہر آرزوتوڑا جو تو نے آئینہ تمثال دار تھا
گلیوں میں میری نعش کو کھینچے پھرو کہ میںجاں دادۂ ہوائے سر رہ گزار تھا
موج سراب دشت وفا کا نہ پوچھ حالہر ذرہ مثل جوہر تیغ آبدار تھا
کم جانتے تھے ہم بھی غم عشق کو پر ابدیکھا تو کم ہوئے پہ غم روزگار تھا

Similar Posts