گر نہ اندوہ شب فرقت بیاں ہو جائے گا — مرزا غالب | Gar na andoh-e-shab-e-furqat bayan ho jaega

Gar na andoh-e-shab-e-furqat bayan ho jaega

Mirza Ghalib

گر نہ اندوہ شب فرقت بیاں ہو جائے گابے تکلف داغ مہ مہر دہاں ہو جائے گا
زہرہ گر ایسا ہی شام ہجر میں ہوتا ہے آبپرتو مہتاب سیل خانماں ہو جائے گا
لے تو لوں سوتے میں اس کے پاؤں کا بوسہ مگرایسی باتوں سے وہ کافر بدگماں ہو جائے گا
دل کو ہم صرف وفا سمجھے تھے کیا معلوم تھایعنی یہ پہلے ہی نذر امتحاں ہو جائے گا
سب کے دل میں ہے جگہ تیری جو تو راضی ہوامجھ پہ گویا اک زمانہ مہرباں ہو جائے گا
گر نگاہ گرم فرماتی رہی تعلیم ضبطشعلہ خس میں جیسے خوں رگ میں نہاں ہو جائے گا
باغ میں مجھ کو نہ لے جا ورنہ میرے حال پرہر گل تر ایک چشم خونفشاں ہو جائے گا
وائے گر میرا ترا انصاف محشر میں نہ ہواب تلک تو یہ توقع ہے کہ واں ہو جائے گا
فائدہ کیا سوچ آخر تو بھی دانا ہے اسددوستی ناداں کی ہے جی کا زیاں ہو جائے گا

Similar Posts