ایک جا حرف وفا لکھا تھا سو بھی مٹ گیا — مرزا غالب | Ek ja harf-e-wafa likha tha so bhi mit gaya

Ek ja harf-e-wafa likha tha so bhi mit gaya

Mirza Ghalib

ایک جا حرف وفا لکھا تھا سو بھی مٹ گیاظاہرا کاغذ ترے خط کا غلط بردار ہے
جی جلے ذوق فنا کی ناتمامی پر نہ کیوںہم نہیں جلتے نفس ہر چند آتش بار ہے
آگ سے پانی میں بجھتے وقت اٹھتی ہے صداہر کوئی درماندگی میں نالے سے ناچار ہے
ہے وہی بدمستی ہر ذرہ کا خود عذر خواہجس کے جلوے سے زمیں تا آسماں سرشار ہے
مجھ سے مت کہہ تو ہمیں کہتا تھا اپنی زندگیزندگی سے بھی مرا جی ان دنوں بیزار ہے
آنکھ کی تصویر سرنامے پہ کھینچی ہے کہ تاتجھ پہ کھل جاوے کہ اس کو حسرت دیدار ہے

Similar Posts