جنوں کی دستگیری کس سے ہو گر ہو نہ عریانی — مرزا غالب

Junun ki dastgiri kis se ho gar ho na uryani

Mirza Ghalib

جنوں کی دستگیری کس سے ہو گر ہو نہ عریانیگریباں چاک کا حق ہو گیا ہے میری گردن پر
بہ رنگ کاغذ آتش زدہ نیرنگ بیتابیہزار آئینۂ دل باندھے ہے بال یک تپیدن پر
فلک سے ہم کو عیش رفتہ کا کیا کیا تقاضا ہےمتاع بردہ کو سمجھے ہوئے ہیں قرض رہزن پر
ہم اور وہ بے سبب رنج آشنا دشمن کہ رکھتا ہےشعاع مہر سے تہمت نگہ کی چشم روزن پر
فنا کو سونپ گر مشتاق ہے اپنی حقیقت کافروغ طالع خاشاک ہے موقوف گلخن پر
اسد بسمل ہے کس انداز کا قاتل سے کہتا ہےتو مشق ناز کر خون دو عالم میری گردن پر

Similar Posts