نہ گل نغمہ ہوں نہ پردۂ ساز — مرزا غالب | Na gul-e-naghma hun na parda-e-saz

Na gul-e-naghma hun na parda-e-saz

Mirza Ghalib

نہ گل نغمہ ہوں نہ پردۂ سازمیں ہوں اپنی شکست کی آواز
تو اور آرائش خم کاکلمیں اور اندیشہ ہائے دور دراز
لاف تمکیں فریب سادہ دلیہم ہیں اور راز ہائے سینہ گداز
ہوں گرفتار الفت صیادورنہ باقی ہے طاقت پرواز
وہ بھی دن ہو کہ اس ستمگر سےناز کھینچوں بجائے حسرت ناز
نہیں دل میں مرے وہ قطرۂ خوںجس سے مژگاں ہوئی نہ ہو گلباز
اے ترا غمزہ یک قلم انگیزاے ترا ظلم سر بسر انداز
تو ہوا جلوہ گر مبارک ہوریزش سجدۂ جبین نیاز
مجھ کو پوچھا تو کچھ غضب نہ ہوامیں غریب اور تو غریب نواز
اسد اللہ خاں تمام ہوااے دریغا وہ رند شاہد باز

Similar Posts