وابستہ اس سے ہیں کہ محبت ہی کیوں نہ ہو — مرزا غالب | Wabasta us se hain ki mohabbat hi kyun na ho

Wabasta us se hain ki mohabbat hi kyun na ho

Mirza Ghalib

وابستہ اس سے ہیں کہ محبت ہی کیوں نہ ہوکیجے ہمارے ساتھ عداوت ہی کیوں نہ ہو
چھوڑا نہ مجھ میں ضعف نے رنگ اختلاط کاہے دل پہ بار نقش محبت ہی کیوں نہ ہو
ہے مجھ کو تجھ سے تذکرۂ غیر کا گلہہر چند بر سبیل شکایت ہی کیوں نہ ہو
پیدا ہوئی ہے کہتے ہیں ہر درد کی دوایوں ہو تو چارۂ غم الفت ہی کیوں نہ ہو
ڈالا نہ بے کسی نے کسی سے معاملہاپنے سے کھینچتا ہوں خجالت ہی کیوں نہ ہو
ہے آدمی بجائے خود اک محشر خیالہم انجمن سمجھتے ہیں خلوت ہی کیوں نہ ہو
ہنگامۂ زبونی ہمت ہے انفعالحاصل نہ کیجے دہر سے عبرت ہی کیوں نہ ہو
وارفتگی بہانہ بیگانگی نہیںاپنے سے کر نہ غیر سے وحشت ہی کیوں نہ ہو
مٹتا ہے فوت فرصت ہستی کا غم کوئیعمر عزیز صرف عبادت ہی کیوں نہ ہو
اس فتنہ خو کے در سے اب اٹھتے نہیں اسداس میں ہمارے سر پہ قیامت ہی کیوں نہ ہو

Similar Posts