زخم پر چھڑکیں کہاں طفلان بے پروا نمک — مرزا غالب | Zakhm par chhirken kahan tiflan-e-be-parwa namak

Zakhm par chhirken kahan tiflan-e-be-parwa namak

Mirza Ghalib

زخم پر چھڑکیں کہاں طفلان بے پروا نمککیا مزہ ہوتا اگر پتھر میں بھی ہوتا نمک
گرد راہ یار ہے سامان ناز زخم دلورنہ ہوتا ہے جہاں میں کس قدر پیدا نمک
مجھ کو ارزانی رہے تجھ کو مبارک ہو جیونالۂ بلبل کا درد اور خندۂ گل کا نمک
شور جولاں تھا کنار بحر پر کس کا کہ آجگرد ساحل ہے بہ زخم موج دریا نمک
داد دیتا ہے مرے زخم جگر کی واہ واہیاد کرتا ہے مجھے دیکھے ہے وہ جس جا نمک
چھوڑ کر جاتا کہاں مجروح عاشق حیف ہےدل طلب کرتا ہے زخم اور مانگتے ہیں اعضا نمک
غیر کی منت نہ کھینچوں گا پئے توقیر دردزخم مثل خندۂ قاتل ہے سر تا پا نمک
یاد ہیں غالب تجھے وہ دن کہ وجد ذوق میںزخم سے گرتا تو میں پلکوں سے چنتا تھا نمک

Similar Posts