عشق تاثیر سے نومید نہیں — مرزا غالب | Ishq tasir se naumid nahin

Ishq tasir se naumid nahin

Mirza Ghalib

عشق تاثیر سے نومید نہیںجاں سپاری شجر بید نہیں
سلطنت دست بہ دست آئی ہےجام مے خاتم جمشید نہیں
ہے تجلی تری سامان وجودذرہ بے پرتو خورشید نہیں
راز معشوق نہ رسوا ہو جائےورنہ مر جانے میں کچھ بھید نہیں
گردش رنگ طرب سے ڈر ہےغم محرومی جاوید نہیں
کہتے ہیں جیتے ہیں امید پہ لوگہم کو جینے کی بھی امید نہیں

Similar Posts