غم نہیں ہوتا ہے آزادوں کو بیش از یک نفس — مرزا غالب | Gham nahin hota hai aazadon ko besh az yak nafas

Gham nahin hota hai aazadon ko besh az yak nafas

Mirza Ghalib

غم نہیں ہوتا ہے آزادوں کو بیش از یک نفسبرق سے کرتے ہیں روشن شمع ماتم خانہ ہم
محفلیں برہم کرے ہے گنجفہ باز خیالہیں ورق گردانی نیرنگ یک بت خانہ ہم
با وجود یک جہاں ہنگامہ پیدائی نہیںہیں چراغان شبستان دل پروانہ ہم
ضعف سے ہے نے قناعت سے یہ ترک جستجوہیں وبال تکیہ گاہ ہمت مردانہ ہم
دائم الحبس اس میں ہیں لاکھوں تمنائیں اسدجانتے ہیں سینۂ پر خوں کو زنداں خانہ ہم

Similar Posts