گلہ ہے شوق کو دل میں بھی تنگی جا کا — مرزا غالب | Gila hai shauq ko dil mein bhi tangi-e-ja ka

Gila hai shauq ko dil mein bhi tangi-e-ja ka

Mirza Ghalib

گلہ ہے شوق کو دل میں بھی تنگی جا کاگہر میں محو ہوا اضطراب دریا کا
یہ جانتا ہوں کہ تو اور پاسخ مکتوبمگر ستم زدہ ہوں ذوق خامہ فرسا کا
حنائے پائے خزاں ہے بہار اگر ہے یہیدوام کلفت خاطر ہے عیش دنیا کا
غم فراق میں تکلیف سیر باغ نہ دومجھے دماغ نہیں خندہ ہائے بے جا کا
ہنوز محرمی حسن کو ترستا ہوںکرے ہے ہر بن مو کام چشم بینا کا
دل اس کو پہلے ہی ناز و ادا سے دے بیٹھےہمیں دماغ کہاں حسن کے تقاضا کا
نہ کہہ کہ گریہ بہ مقدار حسرت دل ہےمری نگاہ میں ہے جمع و خرچ دریا کا
فلک کو دیکھ کے کرتا ہوں اس کو یاد اسدجفا میں اس کی ہے انداز کار فرما کا

Similar Posts