جور سے باز آئے پر باز آئیں کیا — مرزا غالب | Jaur se baz aaye par baz aayen kya

Jaur se baz aaye par baz aayen kya

Mirza Ghalib

جور سے باز آئے پر باز آئیں کیاکہتے ہیں ہم تجھ کو منہ دکھلائیں کیا
رات دن گردش میں ہیں سات آسماںہو رہے گا کچھ نہ کچھ گھبرائیں کیا
لاگ ہو تو اس کو ہم سمجھیں لگاؤجب نہ ہو کچھ بھی تو دھوکا کھائیں کیا
ہو لیے کیوں نامہ بر کے ساتھ ساتھیا رب اپنے خط کو ہم پہنچائیں کیا
موج خوں سر سے گزر ہی کیوں نہ جائےآستان یار سے اٹھ جائیں کیا
عمر بھر دیکھا کیے مرنے کی راہمر گئے پر دیکھیے دکھلائیں کیا
پوچھتے ہیں وہ کہ غالب کون ہےکوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا

Similar Posts