کیا عشق ایک زندگی مستعار کا — علامہ اقبال

Kya Ishq Ek Zindagi-e-Mustaar Ka

Allama Iqbal

کیا عشق ایک زندگی مستعار کاکیا عشق پائدار سے ناپائدار کا
وہ عشق جس کی شمع بجھا دے اجل کی پھونکاس میں مزا نہیں تپش و انتظار کا
میری بساط کیا ہے، تب و تاب یک نفسشعلے سے بے محل ہے الجھنا شرار کا
کر پہلے مجھ کو زندگی جاوداں عطاپھر ذوق و شوق دیکھ دل بے قرار کا
کانٹا وہ دے کہ جس کی کھٹک لازوال ہویا رب، وہ درد جس کی کسک لازوال ہو

Similar Posts