امین راز ہے مردان حر کی درویشی — علامہ اقبال

Ameen-e-Raz Hai Mardan-e-Hur Ki Darveshi

Allama Iqbal

امین راز ہے مردان حر کی درویشیکہ جبرئیل سے ہے اس کو نسبت خویشی
کسے خبر کہ سفینے ڈبو چکی کتنےفقیہ و صوفی و شاعر کی ناخوش اندیشی
نگاہ گرم کہ شیروں کے جس سے ہوش اڑ جائیںنہ آہ سرد کہ ہے گوسفندی و میشی
طبیب عشق نے دیکھا مجھے تو فرمایاترا مرض ہے فقط آرزو کی بے نیشی
وہ شے کچھ اور ہے کہتے ہیں جان پاک جسےیہ رنگ و نم، یہ لہو، آب و ناں کی ہے بیشی

Similar Posts