مٹا دیا مرے ساقی نے عالم من و تو — علامہ اقبال

Mita Diya Mere Saqi Ne Alam-e-Man-o-Tu

Allama Iqbal

مٹا دیا مرے ساقی نے عالم من و توپلا کے مجھ کو مئے لا الہ الا ہو
نہ مے، نہ شعر، نہ ساقی، نہ شور چنگ و ربابسکوت کوہ و لب جوئے و لالۂ خودرو
گدائے مے کدہ کی شان بے نیازی دیکھپہنچ کے چشمۂ حیواں پہ توڑتا ہے سبو
مرا سبوچہ غنیمت ہے اس زمانے میںکہ خانقاہ میں خالی ہیں صوفیوں کے کدو
میں نو نیاز ہوں، مجھ سے حجاب ہی اولیٰکہ دل سے بڑھ کے ہے میری نگاہ بے قابو
اگرچہ بحر کی موجوں میں ہے مقام اس کاصفائے پاکی طینت سے ہے گہر کا وضو
جمیل تر ہیں گل و لالہ فیض سے اس کےنگاہ شاعر رنگیں نوا میں ہے جادو

Similar Posts