گیسوئے تاب دار کو اور بھی تاب دار کر — علامہ اقبال

Gesu-e-Tabdar Ko Aur Bhi Tabdar Kar

Allama Iqbal

گیسوئے تاب دار کو اور بھی تاب دار کرہوش و خرد شکار کر، قلب و نظر شکار کر
عشق بھی ہو حجاب میں، حسن بھی ہو حجاب میںیا تو خود آشکار ہو یا مجھے آشکار کر
تو ہے محیط بے کراں، میں ہوں ذرا سی آب جویا مجھے ہم کنار کر یا مجھے بے کنار کر
میں ہوں صدف تو تیرے ہاتھ میرے گہر کی آبرومیں ہوں خزف تو تو مجھے گوہر شاہوار کر
نغمۂ نو بہار اگر میرے نصیب میں نہ ہواس دم نیم سوز کو طائرک بہار کر
باغ بہشت سے مجھے حکم سفر دیا تھا کیوںکار جہاں دراز ہے، اب مرا انتظار کر
روز حساب جب مرا پیش ہو دفتر عملآپ بھی شرمسار ہو، مجھ کو بھی شرمسار کر

Similar Posts