غافل بہ وہم ناز خود آرا ہے ورنہ یاں — مرزا غالب | Ghafil ba-wahm-e-naz khud-aara hai warna yan

Ghafil ba-wahm-e-naz khud-aara hai warna yan

Mirza Ghalib

غافل بہ وہم ناز خود آرا ہے ورنہ یاںبے شانہ صبا نہیں طرہ گیاہ کا
بزم قدح سے عیش تمنا نہ رکھ کہ رنگصید ز دام جستہ ہے اس دام گاہ کا
رحمت اگر قبول کرے کیا بعید ہےشرمندگی سے عذر نہ کرنا گناہ کا
مقتل کو کس نشاط سے جاتا ہوں میں کہ ہےپر گل خیال زخم سے دامن نگاہ کا
جاں در ہوائے یک نگہ گرم ہے اسدپروانہ ہے وکیل ترے داد خواہ کا

Similar Posts