جز قیس اور کوئی نہ آیا بروئے کار — مرزا غالب | Juz Qais aur koi na aaya ba-ru-e-kar

Juz Qais aur koi na aaya ba-ru-e-kar

Mirza Ghalib

جز قیس اور کوئی نہ آیا بروئے کارصحرا مگر بہ تنگی چشم حسود تھا
آشفتگی نے نقش سویدا کیا درستظاہر ہوا کہ داغ کا سرمایہ دود تھا
تھا خواب میں خیال کو تجھ سے معاملہجب آنکھ کھل گئی نہ زیاں تھا نہ سود تھا
لیتا ہوں مکتب غم دل میں سبق ہنوزلیکن یہی کہ رفت گیا اور بود تھا
ڈھانپا کفن نے داغ عیوب برہنگیمیں ورنہ ہر لباس میں ننگ وجود تھا
تیشے بغیر مر نہ سکا کوہ کن اسدسرگشتۂ خمار رسوم و قیود تھا

Similar Posts