عرض نیاز عشق کے قابل نہیں رہا — مرزا غالب | Arz-e-niyaz-e-ishq ke qabil nahin raha

Arz-e-niyaz-e-ishq ke qabil nahin raha

Mirza Ghalib

عرض نیاز عشق کے قابل نہیں رہاجس دل پہ ناز تھا مجھے وہ دل نہیں رہا
جاتا ہوں داغ حسرت ہستی لیے ہوئےہوں شمع کشتہ درخور محفل نہیں رہا
مرنے کی اے دل اور ہی تدبیر کر کہ میںشایان دست و بازوئے قاتل نہیں رہا
بروئے شش جہت در آئینہ باز ہےیاں امتیاز ناقص و کامل نہیں رہا
وا کر دیے ہیں شوق نے بند نقاب حسنغیر از نگاہ اب کوئی حائل نہیں رہا
گو میں رہا رہین ستم ہائے روزگارلیکن ترے خیال سے غافل نہیں رہا
دل سے ہوائے کشت وفا مٹ گئی کہ واںحاصل سوائے حسرت حاصل نہیں رہا
بیداد عشق سے نہیں ڈرتا مگر اسدجس دل پہ ناز تھا مجھے وہ دل نہیں رہا

Similar Posts