One-line quotes in Urdu, often known as “Aqwal-e-Zareen“(anmol batein) or wise sayings, are concise expressions that encapsulate wisdom, life lessons, and observations about human nature. These quotes are revered for their poetic eloquence and profound insight, offering reflections on various aspects of life such as love, patience, success, and morality. For instance, “صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے۔” which means “The fruit of patience is sweet,” underscores the value of enduring hardship with grace. Such quotes are commonly used in everyday conversation, and literary discussions, and as a means of imparting wisdom across generations in South Asian cultures.
“دور ہمیشہ ہم آتے ہیں اللہ وہیں ہے جہاں پہلے تھا، فاصلہ ہم پیدا کرتے ہیں اور اسے مٹانا بھی ہمیں ہوتا ہے”
“جن سے ایک بار دھتکار ملے انکے پاس پلٹ کر جانے کا جرم نہیں کرنا چاہیے”
“خواب، خواہش اور لوگ کم ہی ہوں تو بہتر ہے”
“دسترس میں موجود چیزیں کشش کھو دیتی ہیں”
“سیاہ رات، اداس دل، الجھی ہوئی زندگی ، تھکے ہوئے ہم “
“کیوں سکون کے لیے محض مرنے کو خیال ہی خوبصورت لگتا ہے “
“اک تیرے تعلق کی خاطر دل لاتعلق رہا سب سے “
“ہمارے ہونے یا نہ ہونے سے صرف ہمیں ہی فرق پڑتا ہے، صرف ہمارا کردار ختم ہو جاتا ہے، کائنات میں کوئی تبدیلی نہیں آتی کسی چیز پر کوئی اثر نہیں پڑتا”
“بعض دفعہ بس کسی کو دیکھ دیکھ لینا ہی کافی ہوتا ہے “
“اس دنیا میں ہر شخص غم کا پہاڑ اٹھائے پھرتا ہے مگر اپنا غم سب کو بڑا لگتا ہے “
“ہم جیسے لوگ مرئے ہوئے دل کے ساتھ جئے جا رہے ہیں”
“جسے آپ ناراض سمجھتے ہیں، ہو سکتا ہے وہ آپکا منتظر ہو”
deep Sad quotes one line
“ہر آزادی میں قید چھپی ہوتی ہے “
“جو مزہ چپ رہنے میں ہے، وہ شکایت کرنے میں کہاں “
“اگر کسی شخص سے محبت ہو تو اس سے وابستہ ہر شخص سے محبت ہو جاتی ہے”
“رونے سے بہتر بھی بھلا کوئی دوا ہوتی ہے”
“کون کہتا ہے قیامت صرف قیامت ولے دن آتی ہے”
“محبت واقعی چہرہ بھی نہیں دیکھتی، کچھ بھی نہیں دیکھتی”
“بہت اندر تک جلا دیتی ہیں وہ شکایتیں جو کبھی بیان نہیں ہوتیں”
“دل میں چبھے کانٹے اتنی اذیت نہیں دیتے جتنا انکو نوچ کر نکالنے کا عمل اذیت دیتا ہے”
“ہم سب کو مشکل فیصلے خود کرنے کی عادت ڈال لینی چاہیے- کسی دوسرے کے آنے کا انتظار کیے بغیر”
“یہ دنیا ذہین لوگوں کو تنہا کر دیتی ہے”
“دوستوں کو چانسز دینے چاہیے۔ اگر ذرا ذرا سی بات پر دوستوں کو چھوڑ دیں تو انسان اکیلا رہ جائے گا”
“کچھ لوگ اپنی تقدیر میں صرف درد ہی لکھوا کر لاتے ہیں، سکھ کی سیاہی انکی باری آنے سے پہلے ہی خشک ہو جاتی ہے “
Self one line love quotes
“ہم نامکمل لوگ مکمل لوگوں کے ساتھ کبھی نہیں چل سکتے کبھی ہمارا سانس پھول جاتا ہے اور کبھی وہ ہمیں بہت پیچھے چھوڑ جاتے ہیں”
“سب کو محبت چاہیے لیکن صرف اس شخص کی جسے اسکا اپنا دل شدت سے چاہتا ہو”
“زندگی بھی بعض دفعہ ہماری مرضی سے زیادہ قربانیاں مانگ لیتی ہے”
“محبت بوجھ نہیں ہوتی، پھر بھی جھکا دیتی ہے”
“جو محبت سے نہیں مرتا، اسے عادت مار ڈالتی ہے”
“جب اپنے پیار نہیں کرتے اور غیر پیار کرتے ہیں تو بڑی تباہیاں ہوتی ہیں”
“کہنے والے کا کچھ نہیں جاتا، سہنے والے کٹ کے رہ جاتے ہیں”
“ہم جہاں تھک کر گرتے ہیں، وہیں سے یادوں کی سرحد شروع ہو جاتی ہے”
“ہم جہاں تھک کر گرتے ہیں، وہیں سے یادوں کی سرحد شروع ہو جاتی ہے”
“ملاقات کے صرف دو ہی معیار ہوتے ہیں خون ملتا ہو یا خیالات”
“تحفوں کی قیمت نہیں دیکھی جاتی، انکے ساتھ جڑی فیلنگز دیکھی جاتی ہیں”
“ہم اتنے بے قصور ہوتے نہیں ہیں جتنا ہم خود کو سمجھتے ہیں”
“اپنے اندر چلتے ہوئے طوفانوں کو چھپانے کے لیے مسکراہٹ سے بڑا خول کیا ہو سکتا ہے”
“ہر داستان اگر آج زندہ ہے تو اس لیے کہ دو محبت کرنے والےاس میں کبھی نہیں ملے تھے”
“وقت وہ سب سے قیمتی تحفہ ہے جو ہم کسی کو دے سکتے ہیں”
“کاش آدمی کسی مال کے عوض اپنے گناہ بیچ سکتا۔ کسی اجرت کے طور پر کسی دوسرے کی نیکیاں مانگنے کا حق رکھتا”
“اس کتاب کا ہر صفحہ تمہارے گزرے دن کی روداد ہے۔ یہ کتاب کبھی پرانی نہیں ہو گی”
“لوگ نہیں بدلتے۔ دوست بدلنے پڑتے ہیں۔ دوست ہماری ذات پر لگے مختلف تالوں کی چابیاں ہوتے ہیں۔ اور ہر چابی ہر تالے کے لیے نہیں ہوتی”
“جو زمین سے نہیں ہوتا وہ آسمان سے ہوتا ہے، یقین رکھیں ضرور ہوتا ہے “
“کوئی پلٹ آئے تو اسکا ہاتھ تھام لینا چاہیے اسکی امید نہیں توڑنی چاہیے اللہ بھی تو یہی کرتا ہے”

“پچھتاوا ہونا چاہیے مگر پچھتاوے کا ڈپریشن لے کر مایوس ہو جانا، ان مواقعوں کی ناقدری ہے اور ہم یہ ناقدری روز کرتے ہیں “
“جب خواہشات مر جاتی ہیں تو پیچھے بس سمجھوتے ہی رہ جاتے ہیں۔ پھر ہم خوش ہوں یا اداس کوئی فرق نہیں پڑتا”
“اگر میرا علم مجھے انسان سے محبت کرنا نہیں سکھاتا تو ایک جاہل مجھ سے ہزار درجہ بہتر ہے”
“کسی بھی انسان میں اتنی طاقت نہیں ہوتی کہ وہ ساری زندگی ایک پہاڑ اپنے سر پہ اٹھائے چلتا رہے، جب مدد کی ضرورت پڑتی ہے تو ہمیں کسی کا کاندھا ڈھونڈنا چاہیے “
“جس کو اللہ کی قدر ہوتی ہے وہ برے اور فحش کاموں کی طرف نہیں لپکتا کیونکہ ایسی تسکین کا کیا فائدہ جس کو لے کر بندہ اللہ کو کھو دے”
“اسکو سکون دو جس سے آپ کو سکون نہیں ملا معاف اسے کرو جس نے آپکو معاف نہیں کیا”
اندر کی ٹوٹ پھوٹ میں ٹوٹے ہیں لفظ بھی
دوران گفتگو یوں اٹکتا نہیں تھا میں
“رات کی تنہائی میں جو باتیں کہیں ہیں ہم نے وہ شاید تم تک پہنچے، لیکن شاید یہ کہیں نہ ہوں”
“اور پھر کچھ کہانیاں الوداع کہے بغیر ہی ختم ہو جایا کرتی ہیں، بہت سی باتیں اور گلے شکوے رہ جاتے ہیں”
“انا دل کے سامنے آجائے تو دل کا ہر رشتہ ختم کر کے دم لیتی ہے۔ دل سے کہتی ہے میں اکیلی جیتی ہوں تم بھی جی لو”
“کوئی کسی کو سمجھ نہیں سکتا۔
انسانوں کے دل سمندر سے زیادہ گہرے اور آگ سے زیادہ پراسرار ہوتے ہیں”
لاکھ تو کپڑے بدل، جوتے پہن بال بنا
عشق کا روگ ہے آنکھوں سے نظر آتا ہے
“اور اب صبر کی ساری آیتیں حفظ کر لی ہیں تو دنیا کہتی ہے تم بے حس ہو”


“اگر بچے موتی ہیں، تو ماں وہ مالا ہےجو اپنے خاندان کو جوڑ کے رکھتی ہے اور اس مالا کے ٹوٹنے پہ سارے موتی بکھر جاتے ہیں”