love poetry in urdu text

Love Poetry in Urdu Text | Best Urdu Love Shayari Collection

Love poetry in Urdu text (محبت کی شاعری اردو میں) has a special place in Urdu literature. The beauty of Urdu words makes every feeling of love more meaningful and expressive. Whether you want to share your emotions with someone special or simply enjoy beautiful verses, Urdu love poetry offers countless lines filled with affection, memories, and deep emotions.

On this page, you can read the best collection of love poetry in Urdu text, including heart touching poetry, deep love poetry, and short two-line verses that are perfect for WhatsApp statuses, Facebook captions, and Instagram posts.

اتنی ملتی ہے مری غزلوں سے صورت تیری
لوگ تجھ کو مرا محبوب سمجھتے ہوں گے

Best Love Poetry in Urdu Text

Love poetry gives words to feelings that are often difficult to express. A few beautiful lines can describe affection, longing, and admiration better than long conversations.

Best Love Poetry in Urdu Text

،مت پوچھ میرے دل کو کیا ہوگیا
تجھے دیکھتے ہی تیرا ہوگیا۔

ہم جس کو بھی ملے
عارضی ملے۔۔
لیکن جب تجھے ملے
تو تجھے واقئی ملے۔
دنیا میں اور کچھ ملے
یا نہ ملے۔۔
مگر من چاہا شخص زندگی میں لازمی ملے۔

میری دنیا میری خوشیاں
بس تم سے شروع بس تم پہ ختم۔

مرتے تو لاکھوں ہونگے تجھ پر
ہم تو تمہارے ساتھ جینا چاہتے ہیں

خوشبو کہیں بھی نہیں ملی
پھول سارے خرید کر دیکھتے ہیں

جب سے رکھا ہے تجھ کو انکھوں میں
میری انکھوں سے لوگ جلتے ہیں

عشق نازک مزاج ہے بے حد
عقل کا بوجھ اٹھا نہیں سکتا

آپ کے بعد ہر گھڑی ہم نے
آپ کے ساتھ ہی گزاری ہے

لڑتے بھی تم سے ہیں
مرتے بھی تم پر ہے

ساری دنیا کی محبت کو کنارہ کر کے
ہم نے فقط رکھا ہے خود کو تمہارا کر کے

بڑی شفا ہے تیری عشق میں صاحب
جب سے ہوا ہے کوئی دوسرا درد نہیں ہوتا

تمہارے دل میں قید ہے ہماری دھڑکنیں
دھڑکتے رہنا ورنہ مر جائیں گے ہم

Heart Touching Love Poetry in Urdu

Heart touching poetry speaks directly to emotions. These verses describe love, memories, and the bond between two hearts in a simple yet beautiful way.

Best Love Poetry in Urdu Text

تم میری حیات کا وہ خوبصورت عنوان ہو
جسے میں نے اپنی روح کے صفحات پہ درج کیا ہے

تمہارے ہونٹوں پہ
میرے ہونٹوں کی تشنگی کے
سراب ہوں گے
‏تمہاری آنکھوں میں
😘 میری نیندوں کی حکمرانی سفر کرے گی

اس کے ہونٹوں پہ رکھ کے ہونٹ اپنے
بات ہی ہم تمام کر رہے ہیں

Us Ke Honton Py Rakh K Hont apny
Baat hi Hum Tamam Kr rahy Hain

Main Nahi maanti ke tumhary Hont
Sirf baaat krne k liay bnaaye gaye hain
aor tumhari aankhein sirf daikhne k liay

اپنی سانسوں کے دامن میں چھپا لو مجھ کو
تیری روح میں اتر جانے کو جی چاہتا ہے

وہ مجھے اچھا یا برا نہیں لگتا
وہ مجھے بس میرا لگتا ہے

اگر سارا جہاں میرا ہوتا
پھر بھی میں تیرا ہی ہوتا

بہت کچھ یاد آتا ہے
اک تیرے یاد آنے سے

جو تمہیں سچ میں چاہے گا
وہ تم سے کچھ نہیں چاہے گا

تیرے واسطے ہیں میری حیات کے سبھی رنگ
تو جس رنگ بھی نکھرے ،میں اس رنگ کے صدقے

بس یہی سوچ کے رہتا ہوں میں زندہ اس میں
یہ محبت ہے کوئی مر نہیں سکتا اس میں

میں نہیں مانتی کہ تمہارے ہونٹ
صرف بات کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں
اور تمہاری آنکھیں صرف دیکھنے کے لیے

Deep Love Poetry in Urdu

Deep love poetry explores the stronger side of emotions. These verses talk about devotion, sincerity, and feelings that remain in the heart for years.

Deep Love Poetry in Urdu

یہ مت سمجھ کہ
تیرے قابل نہیں ہوں میں
تو بس یہ سوچ
کتنے طلب گاروں کو
حاصل نہیں ہوں میں

دیکھنے کے لیے سارا عالم بھی کم
چاہنے کے لیے ایک چہرا بہت

یہ کہنا تھا ان سے محبت ہے مجھ کو
یہ کہنے میں مجھ کو زمانے لگے ہیں

کیا کہوں تم سے میں کہ کیا ہے عشق
جان کا روگ ہے بلا ہے عشق

ہزار سکھ ہیں میری زندگی میں بھی لیکن
بے وجہ تم سے بچھڑنے کا رنج ہے مجھ کو

غم اور خوشی میں فرق نہ محسوس ہو جہاں
میں دل کو اس مقام پہ لاتا چلا گیا

تم کو آتا ہے پیار پر غصہ
مجھ کو غصے پہ پیار آتا ہے

وہ ایک شخص حمایت اگر کرے میری
میں دو جہاں کو بتاؤں عشق ایسے ہوتا ہے

ہلکی سی جنبش میں کتنی قیامت چھپی ہے
اک انگلی کی شرارت میں پوری بات لکھی ہے

دور حیات میں ہر چیز میسر ہے لیکن
کہاں سے لائیں ہم اپنے مزاج کے لوگ

وہ لوگ جو تجھے مُجھ سے منسُوب کرتے ہیں
وہ جانتے ہی نہیں ہیں میری محرومی کا دُکھ

اتنا قریب آؤ کہ جی بھر کر دیکھ لیں
شاید کہ پھر ملو تو یہ ذوق نا رہے

ایک عمر کے بعد دوست کم ہوتے جائیں گے
پسندیدہ لگنے والے لوگ یکدم عام ہوتے جائیں گے
تمام خواہشات ختم ہو جائیں گی
جسم سے زیادہ ذہن تھکنے لگے گا
تنہائی اچھی لگے گی
بس یہی زندگی ہے۔

یقین جان کہ تو پہلی ترجیحات میں ہے
یقین جان یہ دنیا اہم نہیں ہے مجھے
ہزاروں لوگ ہیں اطراف میں میرے لیکن
تیرے علاوہ کوئی محترم نہیں ہے مجھے

2 Line Love Poetry in Urdu

Short poetry is popular because it is easy to read and share. Two-line verses can express a complete emotion in just a few words.

2 Line Love Poetry in Urdu

وہ شخص مجھے پیارا ہے اسے کہنا
میرے جینے کا سہارا ہے اسے کہنا

فون پہ بوسے لیتی تھی وہ میرے
ہونٹ بن جاتے تھے میرے کان پر
آج تک چھو کر اسے دیکھا نہیں
ہم گلے بھی ملتے تھے لیکن کال پر

تمہاری اہمیت کچھ یوں ہے میری زندگی میں جاناں
کہ ایک تم جو میسر نہ ہو تو پورا جہاں ویران لگتا ہے۔

شوق ہے اس دل درندہ کو
آپ کے ہونٹ کاٹ کھانے کا

نہ پوچھو حسن کی تعریف ہم سے
محبت جس سے ہو بس وہ حسیں ہے

جب بھی آتا ہے مرا نام ترے نام کے ساتھ
جانے کیوں لوگ مرے نام سے جل جاتے ہیں

ان کا جو فرض ہے وہ اہل سیاست جانیں
میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے

جھکی جھکی سی نظر بے قرار ہے کہ نہیں
دبا دبا سا سہی دل میں پیار ہے کہ نہیں

سو دیکھ کر ترے رخسار و لب یقیں آیا
کہ پھول کھلتے ہیں گل زار کے علاوہ بھی

کتنے شیریں ہیں تیرے لب کہ رقیب
گالیاں کھا کے بے مزا نہ ہوا

پتھر مجھے کہتا ہے مرا چاہنے والا
میں موم ہوں اس نے مجھے چھو کر نہیں دیکھا

اے صنم جس نے تجھے چاند سی صورت دی ہے
اسی اللہ نے مجھ کو بھی محبت دی ہے

تمہارے شہر کا موسم بڑا سہانا لگے
میں ایک شام چرا لوں اگر برا نہ لگے

True Love Poetry in Urdu

True love is built on trust, respect, and sincere feelings. Poetry about true love celebrates these emotions and reminds readers that genuine affection goes beyond appearances. You can also explore romantic poetry in urdu.

True Love Poetry in Urdu

صرف اس کے ہونٹ کاغذ پر بنا دیتا ہوں میں
خود بنا لیتی ہے ہونٹوں پر ہنسی اپنی جگہ

میں جب سو جاؤں ان آنکھوں پہ اپنے ہونٹ رکھ دینا
یقیں آ جائے گا پلکوں تلے بھی دل دھڑکتا ہے

پوچھ لیتے وہ بس مزاج مرا
کتنا آسان تھا علاج مرا

لوگ کہتے ہیں کہ تو اب بھی خفا ہے مجھ سے
تیری آنکھوں نے تو کچھ اور کہا ہے مجھ سے

زندگی یوں ہی بہت کم ہے محبت کے لیے
روٹھ کر وقت گنوانے کی ضرورت کیا ہے

مسافروں سے محبت کی بات کر لیکن
مسافروں کی محبت کا اعتبار نہ کر

ایک بوسے کے بھی نصیب نہ ہوں
ہونٹھ اتنے بھی اب غریب نہ ہوں

وہ چہرہ کتابی رہا سامنے
بڑی خوب صورت پڑھائی ہوئی

محبت ایک خوشبو ہے ہمیشہ ساتھ چلتی ہے
کوئی انسان تنہائی میں بھی تنہا نہیں رہتا

عشق بھی ہو حجاب میں حسن بھی ہو حجاب میں
یا تو خود آشکار ہو یا مجھے آشکار کر

آپ دولت کے ترازو میں دلوں کو تولیں
ہم محبت سے محبت کا صلہ دیتے ہیں

علاج اپنا کراتے پھر رہے ہو جانے کس کس سے
محبت کر کے دیکھو نا محبت کیوں نہیں کرتے

چلو اچھا ہوا کام آ گئی دیوانگی اپنی
وگرنہ ہم زمانے بھر کو سمجھانے کہاں جاتے

Beautiful Love Poetry in Urdu

Beautiful poetry combines simple words with deep emotions. Readers enjoy these verses because they are easy to understand and still leave a lasting impact.

Beautiful Love Poetry in Urdu

ایک دم اس کے ہونٹ چوم لیے
یہ مجھے بیٹھے بیٹھے کیا سوجھی

مل گئے تھے ایک بار اس کے جو میرے لب سے لب
عمر بھر ہونٹوں پہ اپنے میں زباں پھیرا کیا

جس لب کے غیر بوسے لیں اس لب سے شیفتہؔ
کمبخت گالیاں بھی نہیں میرے واسطے

دور سے یوں دیا مجھے بوسہ
ہونٹ کی ہونٹ کو خبر نہ ہوئی

لب نازک کے بوسے لوں تو مسی منہ بناتی ہے
کف پا کو اگر چوموں تو مہندی رنگ لاتی ہے

آتا ہے جی میں ساقئ مہ وش پہ بار بار
لب چوم لوں ترا لب پیمانہ چھوڑ کر

ہزار بار نگاہوں سے چوم کر دیکھا
لبوں پر اس کے وہ پہلی سی اب مٹھاس نہیں

رو برو کر کے کبھی اپنے مہکتے سرخ ہونٹ
ایک دو پل کے لیے گلدان کر دے گا مجھے

بوقتِ بوسۂ لب کاش یہ دل کامران ہوتا
زبان اُس بدزبان کی منہ میں اور میری زبان ہوتا

ہوش والوں کو خبر کیا، بے خودی کیا چیز ہے
عشق کیجیے پھر سمجھئے، زندگی کیا چیز ہے

دکھا کے جنبش لب ہی تمام کر ہم کو
نہ دے جو بوسہ تو منہ سے کہیں جواب تو دے

عزیز اتنا ہی رکھو کہ جی سنبھل جائے
اب اس قدر بھی نہ چاہو کہ دم نکل جائے

ہوا ہے تجھ سے بچھڑنے کے بعد یہ معلوم
کہ تو نہیں تھا، ترے ساتھ ایک دنیا تھی

کوئی سمجھے تو ایک بات ہے کہوں
عشق توفیق ہے، گناہ نہیں

کوئی سمجھے تو ایک بات ہے کہوں
عشق توفیق ہے، گناہ نہیں

Love Poetry Copy Paste (Shero shayari )

Love Poetry Copy Paste (Shero shayari )

ان لبوں نے نہ کی مسیحائی
ہم نے سو سو طرح سے مر دیکھا

ہے ترا گال مال بوسے کا
کیوں نہ کیجے سوال بوسے کا

منہ لگاتے ہی ہونٹھ پر تیرے
پڑ گیا نقش لال بوسے کا

زلف کہتی ہے اس کے مکھڑے پر
ہم نے مارا ہے جال بوسے کا

ترے لبوں کو ملی ہے شگفتگی گل کی
ہماری آنکھ کے حصے میں جھرنے آئے ہیں

کلی چٹخ کے لبوں کے مزاج تک پہنچی
گلاب ٹوٹ کے سرخیٔ گال تک آئے

مرے اشعار ہیں وہ آسمانی خواب جن کو
مری مٹی کے ہونٹھوں پر اتارا جا رہا ہے

مسکرائے بغیر بھی وہ ہونٹ
نظر آتے ہیں مسکرائے ہوئے

خدا کو مان کہ تُجھ لب کے چومنے کے سوا
کوئی علاج نہیں آج کی اُداسی کا

انکھڑیاں سرخ ہو گئیں چٹ سے
دیکھ لیجے کمال بوسے کا

جان نکلے ہے اور میاں دے ڈال
آج وعدہ نہ ٹال بوسے کا

sad love poetry in urdu

sad love poetry in urdu text

اپنے جیسی کوئی تصویر بنانی تھی مجھے
مرے اندر سے سبھی رنگ تمہارے نکلے

چھو کر محسوس کر میرے لہجے کی نرمیاں
یہ عنایت میں نے آج تلک کسی اور پر نہیں کی

نگری نگری پھرا مسافر گھر کا رستہ بھول گیا
کیا ہے تیر ا کیا ہے میرا اپنا پرایا بھول گیا

اب یہ بھی نہیں ٹھیک کہ ہر درد مٹا دیں
———کچھ درد کلیجے سے لگانے کیلئے ہیں

کیوں ہجر کے شکوے کرتا ہے کیوں درد کے رونے روتا ہے
اب عشق کیا تو صبر بھی کر اسمیں تو یہی کچھ ہوتا ہے

یہ کیا طلسم ہے کیوں رات بھر سسکتا ہوں
وہ کون ہے جو دیوں میں جلا رہا ہے مجھے

ایک وہ دور کہ منتیں کرتا تھا وفا نبھانے کی
ایک یہ وقت کہ اسے آرزو ہے دامن چھڑانے کی

جب سے ڈسا ہے سہاروں نے مجھے
لاٹھی بھی اب سانپ نما دکھتی ہے

تیرے بغیر زندگی تو کٹ رہی ہے مگر
ہر پل ، ہر سانس میں ایک درد چھپا سا ہے

یادیں بہت حسین تھی ہمارے سفر کی
نجانے کیوں وہ میرا ہمسفر میرا نہیں ہوا

جن آنکھوں نے دیکھے ہو تیرے خواب ہمیشہ
اے دوست ان آنکھوں کو رلایا نہیں کرتے

کہیں پہلی علامت نہ ہو عشق کی
مجھے مسلسل تیرا دھیان آنے لگا ہے

one sided love poetry in urdu

one sided love poetry in urdu

آ کے رکھ دے ہمارے دل پہ ہاتھ
سارے صدمات مٹنے لگیں گے

مجھے عشق لے گیا تھا تیرے قدموں تک
انکار کا حق تھا تجھے مگر یوں ذلیل نہ کرتے

تمہاری زمین کے ٹکڑوں پر جنگ ہوتی ہے
وہ تو پھر چاند کا ٹکڑا ہے، خدا خیر کرے

تمہاری ادائیں میری جان ہی نہ لے لیں
یہ اندازِ نظر بڑا میری زندگی کا سوال ہے

محبت کا کوئی ترازو نہیں ہوتا
پرواہ بتاتی ہے کہ پیار کتنا ہے

من چاہے شخص کے ملنے کا خواب شیشے سے
زیادہ نازک اور تصور سے زیادہ حسین ہے

ربطِ الفت کہوں یا عشق معراج کہوں
اپنے سائے سے بھی اب تیرا گمان ہوتا ہے

وہ پھول توڑ کر بالوں میں سجا لیتی ہے
اُسے خوبصورت دکھنے کے سارے طریقے آتے ہیں

کوئی دل میں اچانک آ بسا تھا
محبت کی نہیں تھی، ہو گئی تھی

تمہارے اور میرے درمیان یہ فاصلہ محض خرافات ہیں
تم میری روح کی روح ہو

تیرے وجود کی حرارت بھی خوب ہے لیکن
حدتِ آتشِ فشاں رکھتا ہے بدن میرا

اے شخص تیرے گہرے تعلق کہاں گئے
اے شخص تیری پہلی محبت کا کیا بنا؟

جس طرح دکھاتا ہے وہ جذباتِ محبت
لگتا ہے کسی روز گنہگار کرے گا

Love Poetry for WhatsApp Status

love poetry in urdu text 2 lines

یار! آجا کہ تیرے پہلو میں
چین، راحت، قرار سب کچھ ہے

تم جو ہوتے کبھی ساتھ نبھانے والے
محبتوں میں ہمارا قصہ مثال ہوتا

بات تیری سنی نہیں میں نے
دھیان میرا تیرے ہونٹوں پر تھا

صرف سوچے ہیں کر کے نہیں دیکھے
میرے سارے گناہ ادھورے ہیں

میرا من کرتا ہے کہ تم سے کہوں
میری پیشانی پر تمہارا بوسہ درکار ہے
ایک بوسہ کہ روح میں گھر کرتی اداسی باہر آئے
یوں جیسے ٹھنڈی پٹیوں سے تپتے جسم کو آرام ملتا ہے
میں اعتراف کرنا چاہتا ہوں کہ
تمہارا لمس مسیحائی کے اعلیٰ درجے پر ہے

نا میری طلب، اور نہ خور کی ہے خواہش
مجھے تو تُو پاگل ہی چاہے

بڑا ناز تھا عدمؔ ان کی چاہت کا
اب کہاں چھپائیں ندامتیں اپنی

اُس کو دیکھا تو میں سمجھا، ہو سکتا ہے
ایک انسان بھی پوری دنیا ہو سکتا ہے

زندگی بھر کے لیے روٹھ کے جانے والے
میں ابھی تک تری تصویر لیے بیٹھا ہوں

آخری ہچکی تیرے زانوں پہ آئے
موت بھی میں شاعرانہ چاہتا ہوں

کون سی بات ہے تم میں ایسی
اتنے اچھے کیوں لگتے ہو

Husband Wife Love Poetry in Urdu

love poetry in urdu for husband wife

وہ چہرہ کتابی رہا سامنے
بڑی خوبصورت پڑھائی ہوئی

اگر تلاش کروں کوئی مل ہی جائے گا
مگر تمہاری طرح کون مجھ کو چاہے گا

دیکھ انشاؔ نے کیا کیا ہے قہر
متحمل یہ گال بوسے کا

ہنس یہ فرماتے ہیں وہ دیکھ کے حالت میری
کیوں تم آسان سمجھتے تھے محبت میری

مجھے تو قیدِ محبت عزیز تھی لیکن
کسی نے مجھ کو گرفتار کر کے چھوڑ دیا

ایسا نہیں کہ ان سے محبت نہیں رہی
جذبات میں وہ پہلی سی شدت نہیں رہی

میں خیال ہوں کسی اور کا، مجھے سوچتا کوئی اور ہے
سرِ آئینہ میرا عکس ہے، پسِ آئینہ کوئی اور ہے

میں خیال ہوں کسی اور کا، مجھے سوچتا کوئی اور ہے
سرِ آئینہ میرا عکس ہے، پسِ آئینہ کوئی اور ہے

تم مخاطب بھی ہو قریب بھی ہو
تم کو دیکھیں کہ تم سے بات کریں

تمہاری آنکھوں کی توہین ہے ذرا سوچو
تمہارا چاہنے والا شراب پیتا ہے

کل چودھویں کی رات تھی، شب بھر رہا چرچا ترا
کچھ نے کہا یہ چاند ہے، کچھ نے کہا چہرہ ترا

Love Poetry for Instagram Captions

Love Poetry for Instagram Captions

سنا ہے اس کے بدن کی تراش ایسی ہے
کہ پھول اپنی قبائیں کتر کے دیکھتے ہیں

تم حسن کی خود اک دنیا ہو، شاید یہ تمہیں معلوم نہیں
محفل میں تمہارے آنے سے ہر چیز پہ نور آ جاتا ہے

جس طرف تو ہے اُدھر ہوں گی سبھی کی نظریں
عید کے چاند کا دیدار بہانہ ہی سہی

نگاہِ برق نہیں، چہرہ آفتاب نہیں
وہ آدمی ہے مگر دیکھنے کی تاب نہیں

بہت دنوں سے مرے ساتھ تھی مگر کل شام
مجھے پتا چلا وہ کتنی خوبصورت ہے

دیکھا ہلالِ عید تو آیا تیرا خیال
وہ آسمان کا چاند ہے، تو میرا چاند ہے

سانس لیتی ہے وہ زمیں فراقؔ
جس پہ وہ ناز سے گزرتے ہیں

چاند سا مصرعہ اکیلا ہے مرے کاغذ پر
چھت پہ آ جاؤ مرا شعر مکمل کر دو

وہ چاندنی میں پھرتے ہیں گھر گھر، یہ شور ہے
نکلا ہے آفتاب شبِ ماہتاب میں

کیوں وصل کی شب ہاتھ لگانے نہیں دیتے
معشوق ہو یا کوئی امانت ہو کسی کی

چراغ چاند شفق شام پھول جھیل صبا
چرائیں سب نے ہی کچھ کچھ شباہتیں تیری

Frequently Asked Questions

What is the best love poetry in Urdu?

The best poetry is the one that reflects genuine emotions and expresses feelings in beautiful words.

Where can I read love poetry in Urdu text?

You can read a complete collection of love poetry in Urdu text on this page, including deep and heart touching verses.

What are the best 2 line love poetry lines in Urdu?

Short and meaningful verses are the most popular because they are easy to read and share.

Can I copy and share these Urdu poetry lines?

Yes, you can copy and share the poetry with friends and family on social media platforms.

Conclusion

This collection of love poetry in Urdu text brings together beautiful verses that express affection, emotions, and heartfelt feelings. Whether you enjoy deep poetry or short two-line verses, Urdu poetry remains one of the most beautiful ways to express love. You may also explore our collections of sad poetry, heart broken poetry, and other Urdu poetry categories for more meaningful verses.

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *