عشق سے پیدا نوائے زندگی میں زیر و بم — علامہ اقبال

Ishq Se Paida Nawa-e-Zindagi Mein Zer-o-Bam

Allama Iqbal

عشق سے پیدا نوائے زندگی میں زیر و بمعشق سے مٹی کی تصویروں میں سوز دم بہ دم
آدمی کے ریشے ریشے میں سما جاتا ہے عشقشاخ گل میں جس طرح باد سحرگاہی کا نم
اپنے رازق کو نہ پہچانے تو محتاج ملوکاور پہچانے تو ہیں تیرے گدا دارا و جم
دل کی آزادی شہنشاہی، شکم سامان موتفیصلہ تیرا ترے ہاتھوں میں ہے، دل یا شکم
اے مسلماں اپنے دل سے پوچھ، ملا سے نہ پوچھہو گیا اللہ کے بندوں سے کیوں خالی حرم

Similar Posts