دگرگوں ہے جہاں، تاروں کی گردش تیز ہے ساقی — علامہ اقبال

Digargun Hai Jahan Taron Ki Gardish Tez Hai Saqi

Allama Iqbal

دگرگوں ہے جہاں، تاروں کی گردش تیز ہے ساقیدل ہر ذرہ میں غوغائے رستاخیز ہے ساقی
متاع دین و دانش لٹ گئی اللہ والوں کییہ کس کافر ادا کا غمزۂ خوں ریز ہے ساقی
وہی دیرینہ بیماری، وہی نا محکمی دل کیعلاج اس کا وہی آب نشاط انگیز ہے ساقی
حرم کے دل میں سوز آرزو پیدا نہیں ہوتاکہ پیدائی تری اب تک حجاب آمیز ہے ساقی
نہ اٹھا پھر کوئی رومی عجم کے لالہ زاروں سےوہی آب و گل ایراں، وہی تبریز ہے ساقی
نہیں ہے نا امید اقبال اپنی کشت ویراں سےذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی
فقیر راہ کو بخشے گئے اسرار سلطانیبہا میری نوا کی دولت پرویز ہے ساقی

Similar Posts