دھوتا ہوں جب میں پینے کو اس سیم تن کے پاؤں — مرزا غالب

Dhota hun jab main pine ko us sim-tan ke paon

Mirza Ghalib

دھوتا ہوں جب میں پینے کو اس سیم تن کے پاؤںرکھتا ہے ضد سے کھینچ کے باہر لگن سے پاؤں
دی سادگی سے جان پڑوں کوہکن کے پاؤںہیہات کیوں نہ ٹوٹ گئے پیرزن کے پاؤں
بھاگتے تھے ہم بہت سو اسی کی سزا ہے یہہو کر اسیر دابتے ہیں راہزن کے پاؤں
مرہم کی جستجو میں پھرا ہوں جو دور دورتن سے سوا فگار ہیں اس خستہ تن کے پاؤں
اللہ رے ذوق دشت نوردی کہ بعد مرگہلتے ہیں خود بخود مرے اندر کفن کے پاؤں
ہے جوش گل بہار میں یاں تک کہ ہر طرفاڑتے ہوئے الجھتے ہیں مرغ چمن کے پاؤں
شب کو کسی کے خواب میں آیا نہ ہو کہیںدکھتے ہیں آج اس بت نازک بدن کے پاؤں
غالب مرے کلام میں کیوں کر مزہ نہ ہوپیتا ہوں دھو کے خسرو شیریں سخن کے پاؤں

Similar Posts