ذکر میرا بہ بدی بھی اسے منظور نہیں — مرزا غالب

Zikr mera ba-badi bhi use manzur nahin

Mirza Ghalib

ذکر میرا بہ بدی بھی اسے منظور نہیںغیر کی بات بگڑ جائے تو کچھ دور نہیں
وعدۂ سیر گلستاں ہے خوشا طالع شوقمژدۂ قتل مقدر ہے جو مذکور نہیں
شاہد ہستی مطلق کی کمر ہے عالملوگ کہتے ہیں کہ ہے پر ہمیں منظور نہیں
قطرہ اپنا بھی حقیقت میں ہے دریا لیکنہم کو تقلید تنک ظرفی منصور نہیں
حسرت اے ذوق خرابی کہ وہ طاقت نہ رہیعشق پر عربدہ کی گوں تن رنجور نہیں
میں جو کہتا ہوں کہ ہم لیں گے قیامت میں تمہیںکس رعونت سے وہ کہتے ہیں کہ ہم حور نہیں
ظلم کر ظلم اگر لطف دریغ آتا ہوتو تغافل میں کسی رنگ سے معذور نہیں
صاف دردی کش پیمانۂ جم ہیں ہم لوگوائے وہ بادہ کہ افشردۂ انگور نہیں
ہوں ظہوری کے مقابل میں خفائی غالبمیرے دعوے پہ یہ حجت ہے کہ مشہور نہیں

Similar Posts