متاع بے بہا ہے درد و سوز آرزومندی — علامہ اقبال

Mata-e-Bebaha Hai Dard-o-Soz-e-Arzumandi

Allama Iqbal

متاع بے بہا ہے درد و سوز آرزومندیمقام بندگی دے کر نہ لوں شان خداوندی
ترے آزاد بندوں کی نہ یہ دنیا، نہ وہ دنیایہاں مرنے کی پابندی، وہاں جینے کی پابندی
حجاب اکسیر ہے آوارۂ کوئے محبت کومری آتش کو بھڑکاتی ہے تیری دیر پیوندی
گزر اوقات کر لیتا ہے یہ کوہ و بیاباں میںکہ شاہیں کے لیے ذلت ہے کار آشیاں بندی
یہ فیضان نظر تھا یا کہ مکتب کی کرامت تھیسکھائے کس نے اسمٰعیل کو آداب فرزندی
زیارت گاہ اہل عزم و ہمت ہے لحد میریکہ خاک راہ کو میں نے بتایا راز الوندی
مری مشاطگی کی کیا ضرورت حسن معنی کوکہ فطرت خود بخود کرتی ہے لالے کی حنا بندی

Similar Posts