عقل گو آستاں سے دور نہیں — علامہ اقبال

Aql Go Astan Se Dur Nahin

Allama Iqbal

عقل گو آستاں سے دور نہیںاس کی تقدیر میں حضور نہیں
دل بینا بھی کر خدا سے طلبآنکھ کا نور دل کا نور نہیں
علم میں بھی سرور ہے لیکنیہ وہ جنت ہے جس میں حور نہیں
کیا غضب ہے کہ اس زمانے میںایک بھی صاحب سرور نہیں
اک جنوں ہے کہ باشعور بھی ہےاک جنوں ہے کہ باشعور نہیں
ناصبوری ہے زندگی دل کیآہ وہ دل کہ ناصبور نہیں
بے حضوری ہے تری موت کا راززندہ ہو تو تو بے حضور نہیں
ہر گہر نے صدف کو توڑ دیاتو ہی آمادۂ ظہور نہیں
ارنی میں بھی کہہ رہا ہوں، مگریہ حدیث کلیم و طور نہیں

Similar Posts