ہر چیز ہے محو خود نمائی — علامہ اقبال

Har Cheez Hai Mahv-e-Khud Numai

Allama Iqbal

ہر چیز ہے محو خود نمائیہر ذرہ شہید کبریائی
بے ذوق نمود زندگی، موتتعمیر خودی میں ہے خدائی
رائی زور خودی سے پربتپربت ضعف خودی سے رائی
تارے آوارہ و کم آمیزتقدیر وجود ہے جدائی
یہ پچھلے پہر کا زرد رو چاندبے راز و نیاز آشنائی
تیری قندیل ہے ترا دلتو آپ ہے اپنی روشنائی
اک تو ہے کہ حق ہے اس جہاں میںباقی ہے نمود سیمیائی
ہیں عقدہ کشا یہ خار صحراکم کر گلہ برہنہ پائی

Similar Posts