تو ابھی رہ گزر میں ہے، قید مقام سے گزر — علامہ اقبال

Tu Abhi Rahguzar Mein Hai Qaid-e-Maqam Se Guzar

Allama Iqbal

تو ابھی رہ گزر میں ہے، قید مقام سے گزرمصر و حجاز سے گزر، پارس و شام سے گزر
جس کا عمل ہے بے غرض، اس کی جزا کچھ اور ہےحور و خیام سے گزر، بادہ و جام سے گزر
گرچہ ہے دل کشا بہت حسن فرنگ کی بہارطائرک بلند بال، دانہ و دام سے گزر
کوہ شگاف تیری ضرب، تجھ سے کشاد شرق و غربتیغ ہلال کی طرح عیش نیام سے گزر
تیرا امام بے حضور، تیری نماز بے سرورایسی نماز سے گزر، ایسے امام سے گزر

Similar Posts