کعبے میں جا رہا تو نہ دو طعنہ کیا کہیں — مرزا غالب | Kabe mein ja raha to na do tana kya kahen

Kabe mein ja raha to na do tana kya kahen

Mirza Ghalib

کعبے میں جا رہا تو نہ دو طعنہ کیا کہیںبھولا ہوں حق صحبت اہل کنشت کو
طاعت میں تا رہے نہ مے و انگبیں کی لاگدوزخ میں ڈال دو کوئی لے کر بہشت کو
ہوں منحرف نہ کیوں رہ و رسم ثواب سےٹیڑھا لگا ہے قط قلم سرنوشت کو
غالب کچھ اپنی سعی سے لہنا نہیں مجھےخرمن جلے اگر نہ ملخ کھائے کشت کو

Similar Posts