تو دوست کسی کا بھی ستمگر نہ ہوا تھا — مرزا غالب | Tu dost kisi ka bhi sitamgar na hua tha

Tu dost kisi ka bhi sitamgar na hua tha

Mirza Ghalib

تو دوست کسی کا بھی ستمگر نہ ہوا تھااوروں پہ ہے وہ ظلم کہ مجھ پر نہ ہوا تھا
چھوڑا مہ نخشب کی طرح دست قضا نےخورشید ہنوز اس کے برابر نہ ہوا تھا
توفیق بہ اندازۂ ہمت ہے ازل سےآنکھوں میں ہے وہ قطرہ کہ گوہر نہ ہوا تھا
جب تک نہ دیکھا تھا قد یار کا عالممیں معتقد فتنۂ محشر نہ ہوا تھا
میں سادہ دل آزردگی یار سے خوش ہوںیعنی سبق شوق مکرر نہ ہوا تھا
دریائے معاصی تنک آبی سے ہوا خشکمیرا سر دامن بھی ابھی تر نہ ہوا تھا
جاری تھی اسد داغ جگر سے مرے تحصیلآتش کدہ جاگیر سمندر نہ ہوا تھا

Similar Posts