نہیں کہ مجھ کو قیامت کا اعتقاد نہیں — مرزا غالب | Nahin ki mujh ko qayamat ka etiqad nahin

Nahin ki mujh ko qayamat ka etiqad nahin

Mirza Ghalib

نہیں کہ مجھ کو قیامت کا اعتقاد نہیںشب فراق سے روز جزا زیاد نہیں
کوئی کہے کہ شب مہ میں کیا برائی ہےبلا سے آج اگر دن کو ابر و باد نہیں
جو آؤ سامنے ان کے تو مرحبا کہیےجو جاؤ واں سے تو کہیے کہ خیر باد نہیں
کبھی جو یاد بھی آتا ہوں میں تو کہتے ہیںکہ آج بزم میں کچھ فتنہ و فساد نہیں
علاوہ عید کے ملتی ہے اور دن بھی شرابگدائے کوچۂ مے خانہ نامراد نہیں
جہاں میں ہو غم شادی بہم ہمیں کیا کامدیا ہے ہم کو خدا نے وہ دل کہ شاد نہیں
تم ان کے وعدے کا ذکر ان سے کیوں کرو غالبیہ کیا کہ تم کہو اور وہ کہیں کہ یاد نہیں

Similar Posts