یہ ہم جو ہجر میں دیوار و در کو دیکھتے ہیں — مرزا غالب | Ye hum jo hijr mein diwar-o-dar ko dekhte hain

Ye hum jo hijr mein diwar-o-dar ko dekhte hain

Mirza Ghalib

یہ ہم جو ہجر میں دیوار و در کو دیکھتے ہیںکبھی صبا کو کبھی نامہ بر کو دیکھتے ہیں
وہ آئیں گھر میں ہمارے خدا کی قدرت ہےکبھی ہم ان کو کبھی اپنے گھر کو دیکھتے ہیں
نظر لگے نہ کہیں اس کے دست و بازو کویہ لوگ کیوں مرے زخم جگر کو دیکھتے ہیں
ترے جواہر طرف کلہ کو کیا دیکھیںہم اوج طالع لعل و گہر کو دیکھتے ہیں

Similar Posts