Na Hua Nasib Qarar-e-Jaan Hawas-e-Qarar Bhi ab Nahin-jaun eliya ghazals
| |

Na Hua Nasib Qarar-e-Jaan Hawas-e-Qarar Bhi ab Nahin

jaun Eliya

نہ ہوا نصیب قرار جاں ہوس قرار بھی اب نہیںترا انتظار بہت کیا ترا انتظار بھی اب نہیں
تجھے کیا خبر مہ و سال نے ہمیں کیسے زخم دیے یہاںتری یادگار تھی اک خلش تری یادگار بھی اب نہیں
نہ گلے رہے نہ گماں رہے نہ گزارشیں ہیں نہ گفتگووہ نشاط وعدۂ وصل کیا ہمیں اعتبار بھی اب نہیں
رہے نام رشتۂ رفتگاں نہ شکایتیں ہیں نہ شوخیاںکوئی عذر خواہ تو اب کہاں کوئی عذر دار بھی اب نہیں
کسے نذر دیں دل و جاں بہم کہ نہیں وہ کاکل خم بہ خمکسے ہر نفس کا حساب دیں کہ شمیم یار بھی اب نہیں
وہ ہجوم دل زدگاں کہ تھا تجھے مژدہ ہو کہ بکھر گیاترے آستانے کی خیر ہو سر رہ غبار بھی اب نہیں
وہ جو اپنی جاں سے گزر گئے انہیں کیا خبر ہے کہ شہر میںکسی جاں نثار کا ذکر کیا کوئی سوگوار بھی اب نہیں
نہیں اب تو اہل جنوں میں بھی وہ جو شوق شہر میں عام تھاوہ جو رنگ تھا کبھی کو بہ کو سر کوئے یار بھی اب نہیں

Similar Posts