دل جو تھا اک آبلہ پھوٹا گیا — میر تقی میر

Dil Jo Tha Ik Aabla Phoota Gaya

Mir Taqi Mir

دل جو تھا اک آبلہ پھوٹا گیارات کو سینہ بہت کوٹا گیا
طائر رنگ حنا کی سی طرحدل نہ اس کے ہاتھ سے چھوٹا گیا
میں نہ کہتا تھا کہ منہ کر دل کی اوراب کہاں وہ آئینہ ٹوٹا گیا
دل کی ویرانی کا کیا مذکور ہےیہ نگر سو مرتبہ لوٹا گیا
میرؔ کس کو اب دماغ گفتگوعمر گزری ریختہ چھوٹا گیا

Similar Posts